---Advertisement---

Daylight Robbery in Nawabshah: Armed suspects flee after looting Rs. 500,000 and a mobile phone from a businessman

On: Sunday, July 13, 2025 2:42 AM
---Advertisement---
نوابشاہ: تاجر سے پانچ لاکھ لوٹ لیے

نامعلوم ملزمان نے تاجر سے پانچ لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لیا

نوابشاہ (رپورٹ: نمائندہ آپ نیوز)

شہر کے مصروف ترین علاقے تاج کالونی پھاٹک پر مسلح نامعلوم ملزمان نے معروف تاجر کو نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ تھانہ اے سیکشن کی حدود میں پیش آیا جہاں موہنی بازار میں “بسم اللہ بیٹری” کے مالک استاد ابراہیم سے پانچ لاکھ روپے نقد اور قیمتی موبائل فون اسلحے کے زور پر چھین لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، استاد ابراہیم اپنی دکان بند کرکے جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دو مسلح افراد نے ان کا تعاقب کیا اور تاج کالونی پھاٹک کے قریب ان کو روک کر لوٹ لیا۔ واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے بعد تاجر برادری میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انجمن تاجران نے پولیس انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت نصب کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

ادھر تھانہ اے سیکشن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now
---Advertisement---

Leave a Comment